دہشتگردی میں را، موساد اور سی آ ئی اے ملوث ہیں، اسلم بیگ
لاہور: سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ’’را‘‘ ’’ موساد‘‘ اور امریکی سی آئی اے ملوث ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کا فتنہ تب ہی ختم ہوگا جب قابض فوجیں افغانستان سے نکلیں گی اور افغانستان میں نئی حکومت بنے گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہاکہ جب سے مذاکرات کاعمل شروع ہوا ہے بد قسمتی سے دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے کیونکہ دہشتگرد مذاکراتی عمل کوناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں اوراس میں غیر ملکی طاقتیں بھی ملوث ہیں، دہشت گردی ڈرون حملوں کا بدل ہے، ڈرون حملے کرانیوالے اب زمینی حملے کرارہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ دہشت گردی میں را ، موساد اور امریکی سی آ ئی اے ملوث ہیں تاکہ مذاکراتی عمل کو ناکام بنایا جا سکے اب یہ حکومت اور طالبان کی ذمے داری ہے کہ وہ مذاکراتی عمل کو کامیاب کریں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا یہی چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں سے لڑتا رہے تاکہ اندرونی طور پر یہ کمزورہوجائے اور اس کے ٹکڑے کیے جاسکیں۔ امریکا کے جانے کے بعد افغانستان میں طالبان کی ہی حکومت بنے گی کیونکہ وہ وہاں سب سے زیادہ طاقتور ہیں۔
0 comments:
Post a Comment