موسم بہارکا آغاز ہوتے ہی خواتین کے ملبوسات میں بھی تبدیلی آجاتی ہے۔
خاص طورپرشادی بیاہ کی تقریبات میں خواتین کی بڑی تعداد ہلکے رنگوں میں تیارکردہ خوبصورت پہناوے زیب تن کرکے اپنی شخصیت کو پُرکشش بناتی ہیں۔ ایک طرف توخوبصورت پہناوے ہوتے ہیں تو دوسری جانب ملبوسات کی مناسبت سے جیولری اور پھر ہیئرسٹائل پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ کوئی بھی تقریب اس وقت تک ادھوری لگتی ہیں جب تک خواتین بنائوسنگھار کے ساتھ ان میں شریک نہ ہوں اور بہار کے معتدل موسم کے تقاضوں کی پیروی میں شوخ اورتیزرنگوں میں کے ملبوسات کی جگہ اب ہلکے رنگوں کے ملبوسات مارکیٹ میں خواتین کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں، جو ان کی شخصیت کوپروقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment