پاکستان کی ایک سڑک کے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر ایک بوڑھا آدمی گر پڑا۔
ایمبولینس آئی اور اسے اٹھا کر ہسپتال لے گئی۔
راستے میں ڈاکٹر نے اس بوڑھے کی جیب سے بٹوا نکال کر تلاشی لی تو اس کے بیٹے کا نام اور پتہ ملا جو وہیں بحری فوج میں ملازمت کرتا تھا۔
ڈاکٹر نے اسے پیغام بھیجا جلدی پہنچو اور یہ نوجوان فوراً ہی ہسپتال پہنچ گیا۔
ڈاکٹر نے بوڑھے سے جس کے منہ پر آکسیجن ماسک لگا ہوا تھا سے کہا تمہارا بیٹا تم سے ملنے آیا ہے۔ تیز اثر دواؤں کے زیر اثر ہوش میں آئے ہوئے بوڑھے نے ہاتھ بڑھایا اور نوجوان نے بڑھ کر تھام لیا۔
یہ نوجوان مسلسل چار گھنٹے تک اس بوڑھے کے پاس رہا اور شفقت سے بوڑھے کا ہاتھ تھامے بار بار گلے لگاتا اور بوڑھے کی تیمار داری اور حوصلہ افزائی کرتا رہا۔
ڈاکٹر نے اس دوران کئی بار نوجوان سے آرام کرنے یا ادھر ادھر چل پھر لینے کو بھی کہا مگر اس نے انکار کیا اور بوڑھے کے پاس موجود رہا۔
فجر کے نزدیک اس بوڑھے کی وفات ہو گئی۔
اس نوجوان نے ڈاکٹر سے پوچھا؛ یہ بوڑھا آدمی کون تھا؟
ڈاکٹر نے حیرت سے کہا؛ کیا یہ تیرا باپ نہیں تھا؟
اس فوجی نے کہا؛ نہیں، مگر میں نے محسوس کیا تھا کہ اسے اپنے بیٹے کی اشد ضرورت تھی جو اس کے قریب رہ کر اس کی تیمار داری کرے اور اسکی محرومیوں کا ازالہ کرے۔
محتاج اور ضرورتمند کو اچھائی پیش کر دیجیئے، یہ اچھائی ایک دن آپ کے پاس ایسی جگہ سے واپس لوٹ کر آئے گی جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی

0 comments:
Post a Comment